یمن میں 55 افریقی تارکین وطن کے ڈوبنے کا اندیشہ



افریقی تارکین وطن
افریقی تارکین وطن
user

یو این آئی

(رائٹر)

جنیوا، یمن کے سمندر میں اسمگلروں نے آج علی الصبح ایک کشتی کو جبردستی ڈبو دیا جس پر اتھوپیا اور صومالیہ کے تقریباً 180 تارکین وطن سوار تھے۔ اس واقعہ میں 55 لوگوں کے مرنے کا اندیشہ ہے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن (آئی او ایم)) نے بتایا کہ اسمگلروں کی جانب سے افریقی تارکین وطن کو ڈبونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل 50 نابالغ افریقی تارکین وطن کو دانستہ طور پر ڈبو دیا۔
آئی او ایم کے ترجمان اولیویا ہیڈون نے کہا ’ہم نے سمندر میں پانچ لاشیں دیکھی ہیں اس لئے پانچ لوگوں کے مرنے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ 50 لاگوں اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس طرح 55 لوگوں کے ڈوب کر مرنے کا اندیشہ ہے۔
آئی او ایم کا اندازہ ہے کہ جنوری 2017 سے اب تک تقریباً 55 ہزار تارکین وطن نے خلیجی ممالک میں بہتر مستقبل کی تلاش میں افریقہ چھوڑ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2017, 7:12 PM