اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار، بیت اللہ کی خاتون خدام

خواتین خدام رضاکاروں‌ کی یہ ٹیم مکہ معظمہ میں محکمہ تعلیم کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں طالبات کو معتمرین کی خدمت پر مامور کیا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب میں ماہ صیام کے موقع پر مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے آنے والے مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کے بعد زائرین کی خدمت کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔

بیت اللہ کی زیارت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار 530 خواتین رضاکار بھی اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ خدام خواتین رضاکاروں‌ کی یہ ٹیم مکہ معظمہ کے محکمہ تعلیم کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم موسم گرما میں طالبات کی سرگرمیوں‌ میں معتمرین کی خدمت کو بھی شامل کرتی ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات میں طالبات کو معتمرین کی خدمت پر مامور کیا جاتا ہے۔


بادر بنات رضاکار کلب کی سربراہ نجات الحربی نے بتایا کہ ان کے کلب کی طرف سے اب تک مسجد حرام میں 21 ہزار 650 گھنٹے رضا کار سرگرمیوں‌ میں صرف کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم 530 رضا کاراؤں پر مشتمل ہے جن میں بیشتر جامعات کی طالبات ہیں۔

مرکزی علاقے الھجلہ میں طبی مرکز سے زائرین اور معتمرین کی معاونت کے لیے 18 گھنٹے کام کیا گیا۔ مسجد حرام میں سیکورٹی اہلکاروں‌ کے ساتھ تعاون کے لیے 2000 گھنٹے کام کیا گیا۔ خواتین رضا کاروں کی ٹیم اب تک مسجد حرام میں 3855 روزہ داروں میں افطار تقسیم کرچکی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ حامد القرشی


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔