بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے نئی شرائط کیا ہوں گی؟

’’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آ رہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘‘

بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے نئی شرائط کیا ہوں گی؟
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے نئی شرائط کیا ہوں گی؟
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آ رہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘۔

’یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ آنے والے مسافر نے کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’اس ہدایت پر بروز بدھ 9 فروری رات ایک بجے سے عمل ہوگا‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */