حج 1446 ھ کے سیزن کے دوران 4.5 کروڑ مکعب میٹر پانی تقسیم کیا گیا

کمپنی نے یہ بھی تصدیق کی کہ وہ اگلے حج سیزن 1447ھ کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کر چکی ہے تاکہ اللہ کے مہمانان کو بہترین آرام دہ خدمات مہیا کی جا سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں اللہ کے مہمانان یعنی حجاج  کو 4.5 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی فراہم کیا۔ کمپنی نے واضح کیا کہ یکم ذو القعدہ 1446ھ سے شروع ہونے والے حج کے سیزن میں حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں پانی کی ترسیل کا دورانیہ روزانہ 24 گھنٹے رہا، اور اس دوران 3.34 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی کی صفائی بھی کی گئی، جب کہ ایک لاکھ سے زیادہ تجربہ گاہی معائنے بھی انجام دیے گئے۔

کمپنی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں اپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، اور مطلوبہ مقدار میں پانی عوامی نیٹ ورک، وضو خانوں، منیٰ کے خیموں کے لیے مخصوص ایئرکنڈیشننگ نیٹ ورک، اور فائر فائٹنگ کے لیے سول ڈیفنس کے استعمال کے خاص ٹینکوں اور نیٹ ورکوں تک پہنچایا گیا۔


کمپنی نے یہ بھی تصدیق کی کہ وہ اگلے حج سیزن 1447ھ کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کر چکی ہے تاکہ اللہ کے مہمانان کو بہترین آرام دہ خدمات مہیا کی جا سکیں اور وہ سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔