امریکہ، اسرائیل اور حماس پانچ روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب: رپورٹ

خبر ہے کہ معاہدے کا خاکہ دوحہ میں اسرائیل، امریکہ اور حماس کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران تیار کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

امریکہ، اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ کی پٹی میں پانچ دنوں کے لیے لڑائی روکنے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کے روز ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھ صفحات پر مشتمل اس معاہدے کے مسودے کے مطابق فریقین کی جانب سے کم از کم پانچ دنوں کے لیے تمام جنگی کارروائیوں کو روکنے اور 50 یا اس سے زیادہ یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یرغمالیوں کی رہائی شروع ہوسکتی ہے۔ جنگ بندی کو فضاء سے مانیٹر کیا جائے گا۔


اخبار نے عرب اور دیگر سفارت کاروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ معاہدے کا خاکہ دوحہ میں اسرائیل، امریکہ اور حماس کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران تیار کیا گیا تھا۔ یہ معاہدہ بالواسطہ طور پر قطری ثالثوں کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنی جارحیت کو عارضی طور پر روکنے پر راضی ہو گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;