انتخابات میں روس، چین اور ایران کی دخل اندازی سے امریکہ فکر مند

سیکورٹی ایجنسیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا’’ہم روس، چین اور ایران سمیت دیگر غیر ملکی طاقتوں کی جانب سے چلائے جا رہے مہمات کو لے کر فکر مند ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کی قومی سیکورٹی ایجنسیوں نے جمعہ کو کہا کہ وہ امریکی سیاست میں روس، چین اور ایران کے بڑھتے دخل کے سلسلہ میں فکر مند ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ میں اس سال وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

قومی انٹیلی جنس کے ڈائرکٹر کے دفتر، محکمہ انصاف، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) اور ہوم لینڈ سیکورٹی محکمہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کےکہا کہ ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ بہت سے ممالک نے امریکی ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالی ہے لیکن غیر ملکی مہم بازوں نے غلط معلومات پھیلانے کا کام کیا ہے‘‘۔

سیکورٹی ایجنسیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا’’ہم روس، چین اور ایران سمیت دیگر غیر ملکی طاقتوں کی جانب سے چلائے جا رہے مہمات کو لے کر فکر مند ہیں، یہ مہم جمہوری اداروں میں اعتماد کو کمزور کرنے اور لوگوں کے جذبات اور سرکاری پالیسیوں کو متاثر کرنے کے لئے چلائے جا رہے ہیں‘‘۔

اس طرح کی سرگرمیاں 2018 اور 2020 کے امریکی انتخابات میں ووٹرز کے خیالات اور اس کےفیصلوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

قابل غور ہے کہ امریکہ میں چھ نومبر کو سینیٹ کے انتخابات ہونے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔