‘یونیسکو‘ کا سعودی عرب کے 50 تاریخی مقامات کو اپنی فہرست میں شامل کرنے پر غور

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے سعودی عرب کے 50 تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کو اپنی فہرست میں شامل کرنے پر غور کررہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے سعودی عرب کے 50 تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کو اپنی فہرست میں شامل کرنے پر غور کررہا ہے۔

’یونیسکو‘ کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کل سوموارکو سعودی عرب میں اپنا 45 واں اجلاس منعقد جس میں مملکت میں موجود 50 مقامات کو ادارے کی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا گیا۔ جن میں 37 ثقافتی مقامات، 12 قدرتی مقامات، اور متعدد اہمیت کے حامل دو مقامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی حدود میں پانچ مقامات کی مرمت کا کام بھی شامل ہے۔

سعودی عرب جسے گذشتہ اجلاس میں کمیٹی کی سربراہی کی منظوری دی گئی تھی، اس میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل "چھ" مقامات شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق تنظیم (یونیسکو) کی کمیٹی کے توسیعی اجلاس کے کام میں عالمی ثقافتی ورثہ کے میدان میں "ینگ پروفیشنلز فورم" کا افتتاح بھی شامل ہے۔

کمیٹی نے اپنے پہلے سیشن کا آغاز کیا جس کا تعلق عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے میدان میں نوجوانوں کے کردار کو مستحکم اور مضبوط کرنا ہے۔ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے تمام ضروری لوازمات اور وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔


سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچواں عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ ڈائریکٹرز فورم اگلے اتوار کو شروع ہونے والا ہے۔ "یہ عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ کے منتظمین کو میدان میں اپنی تجاویز اور خیالات پیش کرنے کے لیے ایک ممتاز پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ریاض نے تقریب کی میزبانی کو ایک "معیاری عالمی کامیابی" قرار دیتے ہوئےوزارت ثقافت کی طرف سے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔وزارت ثقافت کی طرف سے مملکت میں ثقافتی مقامات کی ترویج کے لیے بات چیت کی نمائندگی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس اور ہیریٹیج اتھارٹی کرتی ہے۔

مجوزہ ورثے کے مقامات کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق فیصلے کرنے میں سرگرم کمیٹی 25 ستمبر بروز پیر کو ختم ہونے والے اپنے اجلاس کے دوران پیش کردہ چیلنجز پر بحث کرے گی۔

عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں دنیا بھر کے 167 ممالک میں پھیلے ہوئے 1,157 ورثے کے مقامات شامل ہیں، جن میں قدرتی مقامات جیسے جنگلات اور نخلستان ، انسانی ساختہ مقامات جیسے دیہات اور ثقافتی اور ورثے کی اہمیت کے حامل محلات اور ان دونوں کو ملانے والے مقامات شامل ہیں۔

کانفرنس کے شرکاء یونیسکو میں درج کچھ تاریخی مقامات کے کھنڈرات پر کھڑے ہوں گے جن میں درعیہ کے تاریخی الطریف محلے، الاحساء شہر میں الاحساء نخلستان (ملک کے مشرق میں) العلاء اور الحجر کے مقامات شامل ہوں گے۔


ثقافتی کمیٹی کی میزبانی کا اعزاز خلیجی ریاست میں ثقافتی ورثہ کے مقامات کی گہری ثقافتی جڑوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ سعودی ہیریٹیج اتھارٹی کی کوششوں کا مقصد ثقافت کو "ایک طرز زندگی کے طور پر تبدیل کرنا اور قومی اور عالمی سطح پر سعودی ثقافت کی تہذیبی جہت کو بڑھاناتے ہوئے مملکت کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے کے وژن 2030 کے مقاصد اور اہداف کو پورا کرنا ہے۔

دریں اثنا رائل کمیشن برائے العلا گورنری ایک عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جسے "العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ"کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں نوادرات اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں 300 سے زائد ماہرین اور دلچسپی رکھنے والی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔