سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>سعودی عرب میں حادثہ / سوشل میڈیا</p></div>

سعودی عرب میں حادثہ / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس پہلے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ یہ واقعہ رمضان المبارک کے دوران پیش آیا۔ ماہ مقدس کے دوران لاکھوں زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔