امارات نے اسرائیلیوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ معطل کر دیا

وزارت خارجہ نے بتایا کہ معاہدہ معطل رہنے تک امارات کے سفر کے خواہش مند اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اسی طرح اسرائیل کا سفر کرنے کی کوشش کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے بھی ویزا لازمی ہو گا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

دبئی: اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ یکم جولائی تک معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ معاہدہ معطل رہنے تک امارات کے سفر کے خواہش مند اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اسی طرح اسرائیل کا سفر کرنے کی کوشش کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے بھی ویزا لازمی ہو گا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امارات نے یورپ کے اکثر ممالک، بھارت اور پاکستان سے آنے والوں کے لیے بھی مماثل اقدام کیا ہے۔ اسرائیل میں اس وقت تیسرا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں 21 جنوری کے بعد توسیع کیے جانے کا امکان زیر بحث ہے۔ اس لیے کہ کورونا کے نئے کیسوں کے اندراج کا تناسب ابھی تک بلند ہے۔


امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزے کے بغیر سفر کے معاہدے کی منظوری گزشتہ ہفتے دی تھی۔ اس معاہدے کو 30 روز بعد نافذ العمل ہونا تھا۔ یہ سمجھوتا گزشتہ برس ستمبر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام کا معاہدہ طے پانے کے بعد سامنے آیا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔