دو سال بعد مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش گاہوں میں زندگی لوٹ آئی

حجاج کرام کے یہ مسکن دو سال تک خالی رہنے کے بعد سعودی عرب کے باہر سے عازمین حج کی آمد کے بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

مکہ معظمہ: مکہ مکرمہ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث دو سال کی غیر حاضری کے بعد بیرون ملک مقیم عازمین کی رہائش گاہوں میں زندگی بحال ہو گئی ہے۔ حجاج کرام کے یہ مسکن دو سال تک خالی رہنے کے بعد سعودی عرب کے باہر سے عازمین حج کی آمد کے بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ دو سال کی ویرانی کے بعد حجاج کے مسکنوں کے گلی کوچوں میں ہرطرف حرکت، گہما گہمی اور رونق دکھائی دیتی ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی ٹیم نے ان رہائش گاہوں کا دورہ کیا تاکہ حجاج کرام کی دوبارہ بیت اللہ کی طرف واپسی کی نگرانی کی جا سکے۔ حج کے مناسک ادا کرنے کے لیے آنے پر خوشی ہوئی کیونکہ عازمین کے گھروں کو ملکوں کے جھنڈوں اور حج مشنوں سے سجایا گیا تھا۔


مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں میں دلچسپی رکھنے والے ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ فواز بدری نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے مختص کردہ ہاؤسنگ یونٹس میں عازمین کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹلوں اور رہائش گاہوں کے مرکزی علاقے کے ارد گرد زبردست گہما گہمی ہے۔ العزيزيہ، مسفلہ، بنك پروجیکٹ، الششہ، والعتيبيہ، الجميزة والمعابدہ اور دوسرے مقامات پر حجاج کرام کی تلبیہ اور تکبیرو تحلیل کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔


انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بیرون ملک سے عازمین کی واپسی کے ساتھ ہی سڑکوں، ہوٹلوں، عمارتوں کے بیرونی حصے، عازمین کی رہائش گاہوں اور فٹ پاتھوں کو اسلامی ممالک اور حج مشنز اور مہمات کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔