یوکرینی بحران کے حل کے لیے تیار ہیں: اردوگان

ترک رہنما نے جنگ بندی، انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنے ، یوکرین میں انسانی مسائل کو کم کرنے اور سیاسی حل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

روس اور یوکرین جنگ اپنے بد ترین دور میں داخل ہو چکی ہے اور دنیا کی بڑی آبادی کو اس بات کی فکر ہے کہ کہیں یہ جنگ نیوکلیائی جنگ میں نہ بدل جائے اس لئے سب کی کوشش ہے کہ جنگ جلد بند ہو جائے ۔ اس جانب قدم اٹھاتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے اتوار کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی اور کہا کہ انقرہ یوکرین تنازعہ کے پرامن حل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بات ترک ایوان صدر نے بتائی۔

اردوگان کے دفتر نے ایک بیان میں بتایاکہ "مذاکرات کے دوران صدر اردوگان نے کہا کہ ترکی یوکرین کے مسئلے کو پرامن طریقوں سے جلد از جلد حل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔"
ترک رہنما نے جنگ بندی، انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنے ، یوکرین میں انسانی مسائل کو کم کرنے اور سیاسی حل کو یقینی بنانے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ "یوکرائنی فریق اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے مسلسل رابطے پر زور دیتے ہوئے صدر اردوگان نے کہا کہ وہ جامع مذاکرات کرنے اور نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔