ترکی کے بوڈرم میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ترکی میں زلزلہ
ترکی میں زلزلہ
user

عمران خان

استنبول۔انقرہ۔ ترکی کے ساحلی شہر بوڈرم میں آج زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بوڈرم سے پندرہ کلومیٹر دور جنوب۔مشرق میں آئے اس زلزلہ کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.3درج کی گئی۔ بوڈرم ترکی اور غیرملکی شہریوں کے درمیان کافی مقبول سیاحتی مقام ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے رات میں بھی محسوسے کئے گئے تھے۔ صبح دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے آئے۔ زلزلہ سے کسی جان و مال کے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جون میں ترکی کے مغربی ساحل اور یونانی جزیرہ لیسبوس میں آئے تیز زلزلہ کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2017, 6:28 PM