روس-یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا ترکی

ترکی نے بتایا کہ وہ سہ فریقی میٹنگ کو 10 مارچ کو انطالیہ میں منعقد کریں گےاور یہ میٹنگ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں ہوگی، جو 11 سے 13 مارچ تک چلے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پیر کو یوکرین اور روس کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ خطے میں امن کو برقرار رکھنے کی سمت ایک "اہم قدم" ثابت ہوگا۔
مسٹر چاوش اوغلو نے کہا، "ہم اس سہ فریقی میٹنگ کو 10 مارچ کو انطالیہ میں منعقد کریں گے۔ یہ میٹنگ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں ہوگی، جو 11 سے 13 مارچ تک چلے گی۔"انادولو ایجنسی نے وزیر کے حوالے سے بتایا کہ انقرہ دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اتوار کو کہا کہ 24 فروری کویوکرین میں روس کے حملے کے بعد سے وہاں 364 شہری مارے جا چکے ہیں۔


پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی کے مطابق یوکرین سے 15 لاکھ سے زائد پناہ گزین 10 دنوں میں پڑوسی ممالک کو بھاگ چکے ہیں۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ میں مہاجرین کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔

واضح رہے کے ترکی صدر اردوگان کی روسی صدر ولادمیر پوتن سے فون پر گفتگو ہو چکی ہے ۔جنگ بند کرانے کے لئے ترکی پہلے ہی ثالثی کی پی کر چکا ہے۔ اگر دونوں فریقین کی ترکی میں میٹنگ ہوتی ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Mar 2022, 8:11 AM