غزہ کے معاملے پر امریکہ تنہا رہ گیاہے :ترک وزیر خارجہ

ترکی کے وزیر خارجہ نے  کہا کہ انہوں نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ترکی کے موقف اور صورتحال کی سنگینی سے امریکیوں کو آگاہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی بل پر ہونے والی رائے دہی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ کے معاملے پر امریکہ تنہا رہ گیاہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق وزیر خارجہ فیدان نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے رابطہ گروپ کے ساتھ واشنگٹن رابطوں کے دائرہ کار میں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کو اپنے جائزے پیش کیے۔


وزیر فیدان نے کہا کہ بلنکن کے ساتھ غزہ رابطہ گروپ کی میٹنگ میں انہوں نے غزہ میں ہونے والے المیہ کا مکمل طور پر پردہ چاک کیا ہے اور وہ اس مسئلے پر عالمی رائے عامہ کی آہ و بکا کے ترجمان ہیں۔فیدان نے کہا، "رابطہ گروپ کے اراکین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے اور اسرائیل کی جانب سے بے گناہوں کا قتل عام ختم ہونا چاہیے۔"

پرسوں  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے ویٹو کردہ غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دینے والے بل کا حوالہ دیتے ہوئے فیدان نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر دیکھا کہ سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں امریکہ تنہا رہ گیا ہے۔


فیدان نے نشاندہی کی کہ عالمی رائے عامہ قرارداد کے مسودے کے امریکی ویٹو کا جائزہ لے گی، جسے 193 میں سے 97 رکن ممالک نے اسپانسر کیا تھا۔ امریکی سیاسی نظام بھی اسرائیل کے معاملات میں اب لا چار ہے، اس بنا پر اسرائیل لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مظالم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ترکی کے موقف اور صورتحال کی سنگینی سے امریکیوں کو آگاہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔