کورونا کے خطرات میں کمی، سعودی شہریوں کو القطیف میں آمد ورفت کی اجازت

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے مزید 1325 کیسز سامنے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خطرات میں کمی کے بعد آج جمعرات سے القطیف گورنری میں شہریوں کو آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' نے وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ انسداد کورونا کی حکومتی مہم اور وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات کے بعد جمعرات7 رمضان المبارک سے القطیف گورنری میں آمد ورفت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

القطیف میں فیصلے کے تحت شہریوں کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک آمد ورفت کی اجازت ہوگی۔ شہریوں کی نقل وحرکت کی اجازت کے ساتھ جن سرگرمیوں کو کورونا کے دوران جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے وہ بدستور جاری رہیں گی۔


خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے 8 مارچ کو القطیف گورنری میں باہر سے آمد ورفت پرپابندی عائد کردی تھی۔ القطیف سعودی عرب کا پہلا شہر ہے جہاں پر ایران سے لوٹنے والے متعدد افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی تھی۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے مزید 1325 کیسز سامنے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */