حرمین انتظامیہ کا ’مبصرون‘ اقدام، مسجد حرام میں نابینا افراد کو ’بریل‘ قرآن پیش

حرمین شریفین کے امور کے ادارہ نے ’مبصرون‘ اقدام کا آغاز کر دیا۔ اس اقدام کے تحت نابینا افراد کے لیے خصوصی بریل قرآن کریم کے نسخے پیش کیے جا رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

الریاض: حرمین شریفین کے امور کے ادارہ نے ’مبصرون‘ اقدام کا آغاز کر دیا۔ اس اقدام کے تحت نابینا افراد کے لیے خصوصی بریل قرآن کریم کے نسخے پیش کیے جا رہے ہیں۔

ادارہ کے شعبہ قرآن کے امور کے ڈائریکٹر سعد الندوی نے کہا کہ یہ اقدام ضیوف الرحمٰن کے لیے ادارہ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے اہم ترین پروگراموں میں سے ایک ہے۔ قرآن مجید کے ان خصوصی نسخوں سے نابینا افراد کو تلاوت کرنے میں مدد ملے گی۔


انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ عازمین حج کو ہر قسم کا قرآن پاک کا نسخہ عطیہ کرتی رہے گی۔ آنے والے حجاج کرام، معتمرین اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے جذبہ کے تحت ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔