سعودی عرب میں ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی واقع

سعودی عرب میں ادارہ شماریات کے مطابق مملکت میں ڈرائیوروں کی تعداد میں تقریبا 2 لاکھ کی کمی آئی ہے۔ سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں 17.5 لاکھ ڈرائیوروں کا اندراج ہوا

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب میں ادارہ شماریات کے مطابق مملکت میں ڈرائیوروں کی تعداد میں تقریبا 2 لاکھ کی کمی آئی ہے۔ سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں 17.5 لاکھ ڈرائیوروں کا اندراج ہوا۔ اس کے مقابل سال 2020ء میں اسی عرصے کے دوران میں مندرج ہونے والے ڈرائیوروں کی تعداد 19.4 لاکھ تھی۔

ادارے کے مطابق 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں گھریلو ملازمین اور صفائی کرنے والوں کی تعداد کم ہو کر 14 لاکھ ہو گئی۔ اس کے مقابل 2020ء میں یہ تعداد 16 لاکھ رہی۔


اسی طرح 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں باورچیوں اور کھانا پیش کرنے والوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار، گھروں اور ریسٹ ہاؤسز اور عمارتوں کے پہرے داروں کی تعداد 29 ہزار سے کم ہو کر 25 ہزار، گھروں کے مالیوں کی تعداد 2536 سے بڑھ کر 2238 ، درزیوں کی تعداد 1462 سے کم ہو کر 1301 اور گھروں میں تیمارداروں کی تعداد 2959 سے کم ہو کر 1947 ہو گئی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔