سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 2 مئی کو ہوگی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی

الریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا ان دونوں ممالک میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاندکھلی آنکھ یا دور بین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔
متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یو اے ای میں بھی عید الفطر بروز پیر 2 مئی کو ہوگی۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔
متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان میں اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔