سعودی عرب میں پہلا صحرائی پولو ٹورنامنٹ آئندہ برس العلا کے مقام پر ہو گا

سعودی عرب کے تاریخی مقام طنطورہ میں صحرائی پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، سعودی پولو ارگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ منفرد پروگرام اگلے برس جنوری تک جاری رہے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ریاض: سعودی عرب کے تاریخی مقام طنطورہ میں صحرائی پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سعودی پولو ارگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ منفرد پروگرام اگلے برس 16-18 جنوری تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی مقام العلا میں’طنطورة ونٹر فیسٹیول‘ کے تحت ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے پولو کے معروف اور بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔

سعودی عرب میں پہلا صحرائی پولو ٹورنامنٹ آئندہ برس العلا کے مقام پر ہو گا

ٹورنامنٹ کے لیے العلا کے تاریخی مقام کا ا نتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ یہ جزیرہ عرب میں کئی تمدنوں کے سربستہ رازوں کا امین علاقہ ہے۔ یہاں کا پرکشش قدرتی ماحول پولو ٹورنامنٹ کے حوالے سے دلکش ثابت ہوگا۔ العلا پولو صحرائی ٹورنامنٹ کا تصور سوئٹزرلینڈ کے سان مارٹس میں آئس پولو ٹورنامنٹ سے لیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پہلا صحرائی پولو ٹورنامنٹ آئندہ برس العلا کے مقام پر ہو گا

العلا میں تاریخی مقابلہ درخشاں ضیافتی روایات اور تاریخی مقام کی بدولت نیا رنگ اور نئی روح کا باعث بنے گا۔ العلا رائل کمیشن اور سعودی پولو آرگنائزیشن صحرائی پولو کا انتظام کررہے ہیں۔ ’طنطورة ونٹر فیسٹیول‘ دسمبر 2019 سے مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب میں پہلا صحرائی پولو ٹورنامنٹ آئندہ برس العلا کے مقام پر ہو گا

سعودی پولو آرگنائزیشن کے چیئرمین عمرو زیدان کے مطابق ’ٹورنامنٹ کا انعقاد مملکت کے ترقیاتی سفر کے اعزاز کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ سعودی نوجوانوں میں اس کھیل سے لگاؤ پیدا ہوگا۔‘ عمرو زیدان کے مطابق صحرائی پولو ٹورنامنٹ سے العلا اور اس کے تاریخی حسن کا تعارف بھی دنیا بھر میں ہو گا۔ ’عالمی رائے عامہ کو یہ پیغام بھی ملے گا کہ سعودی عرب عالمی سطح کے پروگرام کے بہترین انتظامات کر رہا ہے۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */