وادی الدیسہ سعودی عرب کا خوبصورت نخلستان

سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تبوک کا علاقہ اپنے جغرافیائی اور متنوع قدرتی کی بہ دولت سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ اسی علاقے میں ایک ‘وادی الدیسہ’ بھی ہے جو سیاحت کی بے حد کشش رکھتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تبوک کا علاقہ اپنے جغرافیائی اور متنوع قدرتی کی بہ دولت سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ اسی علاقے میں ایک 'وادی الدیسہ' بھی ہے جو سیاحت کی بے حد کشش رکھتا ہے۔

 وادی الدیسہ سعودی عرب کا خوبصورت نخلستان

فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک کے جنوب مغرب میں واقع وادی "الدیسہ" کے پہاڑوں اور وادیوں کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ اس نے وادی کی 400 میٹر کی بلندی سے تصاویر کھینچیں اور بتایا کہ وہ کس طرح اس بلند وبالا، چشموں کی وادی کا دل دادہ ہے۔ الشریف کا کہنا ہے کہ الدیسہ کو مختصر الفاظ میں 'خوبصورت نخلستان' کہا جا سکتا ہے۔


صحافی اور فوٹو گرارفر محمد الشریف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے لوگوں اور اس کے زائرین کے لئے خاص طور پر موسمی تعطیلات کے دوران اپنے ماحول اور میٹھے پانی سے لطف اندوز ہونے اور بے ساختہ فطرت کو دیکھنے کے لئے ایک اہم سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

الدیسہ بہت ساری زرعی اجناس کی پیداوار کا ذریعہ ہے جو ہر سال تبوک کی منڈیوں میں اپنا راستہ تلاش کرتی ہیں۔ یہاں ہمہ نوع فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ کھجور کی کاشت سے لے کر مختلف پھلوں، سبزیوں، لیموں، کیلے،آم، ٹماٹر، تلسی اور پودینہ تک کی زرعی اجناس کی پہچان ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ نادیہ الفواز)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2019, 6:10 PM