شام: فضائی حملے میں 29 افراد ہلاک

شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے کہا کہ دمشق کے نزدیک مشرقی غوطہ کے جمالیكا، اربان، حجہ اور بیت الشعہ شہروں میں کل فضائی حملے کئے گئے، جن میں 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیروت: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی شہر غوطہ میں باغیوں کو نشانہ بنا کر جنگی طیاروں نے حملے کئے۔ جن میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے کہا کہ دمشق کے نزدیک مشرقی غوطہ کے جمالیكا، اربان، حجہ اور بیت الشعہ شہروں میں کل فضائی حملے کئے گئے ، جن میں 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مشرقی غوطہ کی جنگی صورتحال پر بین الاقوامی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ یہاں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں خوراک اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔

واضح ر ہے کہ صدر اسد نے کہا کہ وہ شام کے تمام علاقوں کو باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے مصروف عمل ہے۔

ایران کی شام میں فوجی کارروائی بند کرنے کی اپیل

ایران نے ترکی سے شام میں فوجی کارروائی بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے کہا کہ ترکی کو شام میں اپنا فوجی آپریشن بند کر کے شام کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے۔

قاسمی نے کہا کہ ترکی کی فوجی کارروائی سے شام میں دوبارہ عدم تحفظ، عدم استحکام اور دہشت گردی پنپ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی کیا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Feb 2018, 9:03 AM