مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت فورا بند کی جائے:شیخ ابوبکر احمد

فلسطین ایک آزاد ریاست ہے اس کی حفاظت کے لئے اقوام متحدہ آگے آئے اور فلسطینوں کے جان ومال عبادت گاہ کی سا لمیت کے لئے حفاظتی انتظامات کرے۔

تصویر بشکریہ یو این آئی
تصویر بشکریہ یو این آئی
user

یو این آئی

جامعہ مرکز ثفافتہ السنیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ابوبکر احمد نےکل اخبار نویسوں سے گفتگوکر تے ہوئے اسرائیل کی جارحیت اور ظالمانہ حرکت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشت گردی کو فورا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شیخ نے کہاکہ رمضان کے آخری عشرہ اور شب قدر کے موقع پر حالت عبادت میں اسرائیلی تشدد انسانیت کو شرمسار کردینے والا کام ہے۔صیہونی طاقتیں اسلامی آثار پر مسلسل منصوبہ بند طریقہ سے ظلم وزیادتی کرتے چلے جارہے ہیں،مسجد اقصیٰ میں نماز کے لئے آئے ہوئے نمازیوں پر وحشیانہ حملوں نے عالمی انسانی حقوق اور اصول کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ایسے میں حقوق انسانی کی علمبردار قومیں اور عالمی اقوام کا فلسطینی حمایت میں آنا ضروری ہے۔


شیخ ابوبکر احمد نے عالمی اقوام سے مداخلت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہاکہ فلسطین ایک آزاد ریاست ہے اس کی حفاظت کے لئے اقوام متحدہ آگے آئے اور فلسطینوں کے تمام جان ومال عبادت گاہ کی سا لمیت کے لئے وسیع تر منصوبہ بند طریقے سے حفاظتی انتظامات کرے۔انہوں نے عالم اسلام سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی حملوں کے خاتمہ کے لئے رمضان کے آخری ایام اور عید کے دن دعا کا اہتمام کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔