شام امن کے حوالے سے شاہ سلمان اور روسی صدر کا تبادلہ خیال

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے منگل کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے شام میں قیام امن کے لیے تازہ کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں ر ہ نماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر یہ بات چیت شامی صدر بشارالاسد کے روس کے دورے کے بعد ہوئی ہے۔انھیں ماسکو نے اس دورے پر بلایا تھا تاکہ انھیں روس ، ایران اور ترکی کے شام میں جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن اقدام پر متفق ہونے پر آمادہ کیا جاسکے۔

کریملن کے بیان کے مطابق روس نے ان پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ خانہ جنگی کا شکار ملک میں اپنی فوجی موجودگی کو محدود کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ بشارالاسد نے شام میں سنہ 2011ء میں اپنی حکومت کے خلاف مسلح عوامی احتجاجی تحریک اور پھر خانہ جنگی چھڑنے کے بعد صرف دو غیر ملکی دورے کیے ہیں اور وہ دونوں مرتبہ روس گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔