شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے القدس اور الاقصیٰ سے متعلق دستاویزی کتاب کی اشاعت

شاہ عبدالعزیزلائبریری کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارے ریلیف اینڈورکس ایجنسی "اونروا" کے ساتھ لائبریریوں کے قیام کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے میں بھی اس کی معاونت کی ہے

القدس اور الاقصیٰ سے متعلق دستاویزی کتاب کی اشاعت
القدس اور الاقصیٰ سے متعلق دستاویزی کتاب کی اشاعت
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے "الأقصى" کے عنوان سے ایک دستاویزی با تصویر کتاب شائع کی گئی ہے۔ اس کتاب میں القدس اور مسجد اقصیٰ کی نایاب تصاویر، القدس کی تاریخی اور اس کے اسلامی تشخص، قبۃ الصخرہ اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے مستند معلومات جمع کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق شاہ عبدالعزیزلائبریری کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارے ریلیف اینڈورکس ایجنسی "اونروا" کے ساتھ لائبریریوں کے قیام کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے میں بھی اس کی معاونت کی ہے۔


شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے القدس اور الاقصیٰ سے متعلق دستاویزی کتاب کی اشاعت

شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے جنرل سپر وائزر ڈاکٹر عبدالکریم الزید نے القدس کی آئینی، قانونی اور اسلامی حیثیت کی مستند معلومات اور تصاویر پر مشتمل انٹرنیٹ پر ایک ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے ہونے والے دستاویزی کاموں ، تحقیق اور ریسرچ اور خدمات کو مربوط انداز میں انٹرنیٹ پر پیش کیا جانا چاہیے تاکہ بالعموم پوری دنیا اور بالخصوص عالم اسلام اس سے استفادہ کر سکے۔

شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے القدس اور الاقصیٰ سے متعلق دستاویزی کتاب کی اشاعت

انہوں نے بتایا کہ القدس کے حوالے سے شاہ عبدالعزیز لائبریری میں 820 کتب موجود ہیں۔ ان میں سے بعض 150 اور بعض 500 صفحات پر محیط ہیں۔ یہ القدس کے حوالے سے معلومات کا ایک مستند اور ضخیم زخیرہ ہے جس میں القدس کے بارے میں ایک ملین کے قریب صفحات موجود ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے القدس اور الاقصیٰ سے متعلق دستاویزی کتاب کی اشاعت

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Jul 2020, 2:40 PM