سعودی عرب ’5G‘ سروس استعمال کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا

مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پورے خطے میں ہوائی اڈوں پر 5G سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی وزارت ٹیلی کام کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہےکہ نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح‌ کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پر'5G' سروس استعمال کی جا رہی ہے۔ یوں سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پورے خطے میں ہوائی اڈوں پر 5G سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔


اس ٹویٹ کےساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وہ الفاظ بھی درج کیے جن میں انہوں‌ نے کہا تھاکہ 'ہم اپنے ملک کو مستقبل میں ایک منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے'۔ حکام کا کہنا ہےکہ 'نیوم' ہوائی اڈے پرانٹرنیٹ انتہائی تیز رفتاری کےساتھ چلایا جارہا ہے اور صارفین اس سے بھرپورطریقے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ منگل کو 'خلیج نیوم' ہوائی اڈے کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ سعودی عرب کے شمالی علاقے شرما میں واقع ہے۔ اس ہوائی اڈے سے کمرشل پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Jun 2019, 2:10 PM