حج 2019: سعودی محکمہ صحت نے بلڈ بینک اور لیبارٹریز قائم کیں

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبارٹریز میں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ بالخصوص منیٰ اور عرفات میں بلڈ بینک قائم کیے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ تمام نوعیت کے ٹیسٹوں کی سہولت کے لیے 16 لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں ہر دن رات طبی عملہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی وزارت صحت کی طرف سے قائم کردہ 8 تجربہ گاہوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی شہریوں کے تعاون سے 8 بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ ان تجربہ گاہوں پر سعودی عرب کے ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کےمہمانوں کی خدت کےجذبے سے بھی سرشارہیں۔


سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبارٹریز میں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ طبی نوعیت کے ٹیسٹوں اور معائنہ کاری کے عمل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ مشرقی عرفات میں بیمار ہونے والے حجاج کرام کی جزوی معائنہ کیا جاتا ہے جہاں پر کورونا، انفلوئنزا اور دیگر متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کی ہنگامی ضرورت کے لیے قائم کی گئی لیبارٹریز اور بلڈ بینک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں موجود افراد عازمین حج کے طبی ٹیسٹوں کی تیاری اور ان کے نتائج کے بعد ان کی رپورٹس مرتب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔