سعودی عرب: حرم مکی میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے پوسٹر ہٹا دیے گئے

صدرات عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پر حرم مکی کو مکمل طور پر نمازیوں کے لیے کھولے جانے کے بعد حرم شریف میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے لیے جگہ جگہ لگائے گئے بورڈ اور پوسٹر ہٹا دیئے گئے ہیں

حرم مکی میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے پوسٹر ہٹا دیے گئے
حرم مکی میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے پوسٹر ہٹا دیے گئے
user

قومی آوازبیورو

الریاض: صدرات عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پر حرم مکی کو مکمل طور پر نمازیوں کے لیے کھولے جانے کے بعد حرم شریف میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے لیے جگہ جگہ لگائے گئے بورڈ اور پوسٹر ہٹا دیئے گئے ہیں۔ سماجی فاصلے کے یہ پوسٹر ایک ایسے وقت میں ہٹائے گئے ہیں جب دوسری طرف مسجد حرام کو مکمل طورپر نمازیوں کے لیے کھولنے اور ایس اوپیز میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق آج اتوار سے مملکت میں کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم بند مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ مسجد حرام میں پوری گنجائش کےتحت نمازیوں کی آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔


کورونا پابندیوں میں نرمی میں مساجد شامل نہیں: سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور، اوقاف اور دعوت ارشاد نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی مساجد میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ پروٹوکول پر عمل درآمد برقرار رہے گی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد میں نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی شرط لازمی ہے اور اس پرعمل درآمد کرایی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے جازان کے ڈائریکٹر محمد کریری نے ’الاخباریہ چینل‘ کو بتایا کہ کورونا ’ایس اوپیز‘ میں بعض مقامات پر نرمی کی گئی ہے مگران میں مساجد شامل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مساجد بھی بند مقامات میں آتی ہیں اس لیے ان میں نماز کے دوران کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */