سعودی عرب: جدہ کتاب میلہ 900 پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر

اس تقریب میں 900 سے زائد مقامی، عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں اور 400 کے قریب علمی پویلینز نے شرکت کی۔ میلہ کے ثقافتی پروگرام نے 100 سے زیادہ ادبی ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

جدہ: سعودی عرب میں لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کے زیر انتظام جدہ کتاب میلہ 2022 اختتام پذیر ہوگئی۔ اس تقریب میں 900 سے زائد مقامی، عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں اور 400 کے قریب علمی پویلینز نے شرکت کی۔ میلہ کے ثقافتی پروگرام نے 100 سے زیادہ ادبی ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔ نمائش کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے دو خصوصی کانفرنسیں منعقد کی گئیں ۔ سائنس فکشن کانفرنس اور ڈیجیٹل پبلشنگ کانفرنس سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنسز تھی۔

اس کے نتیجے میں، ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان نے کہا کہ ثقافتی شعبے کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے فراخدلانہ دیکھ بھال، مدد اور لامحدود دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ثقافت کو سعودی عرب کی نرم طاقت بنانے کی کوشش میں یہ ایک مہذب کامیابی جو مملکت مختلف پہلوؤں سے گزرنے والی معیاری تبدیلیوں کے ساتھ رفتار رکھتی ہے۔ جدہ بک فیئر 2022 سعودی ثقافت کے حوالے سے ایک علم کا ایک دریچہ بنے گا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ


ڈاکٹر علوان نے جدہ بک میلہ حمایت میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود، اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی میلہ میں دلچپسی اور تعاون کو سراہا اور کہا یہ کتاب میلہ ایک ایسی تصویر ہے سعودی عرب کی علاقائی اور عالمی سطح پر نمائندگی کرتا ہے اور سعودی ثقافت کی موجودگی کو مضبوط کرتا ہے۔ ایسی تقریبات سعودی عرب کی نرم طاقت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدہ شہر عرب اور بین الاقوامی ثقافتی منظر میں مضبوط کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ اپنی طاقت ایک بھرپور تاریخ اور ثقافتی ورثے اور ایک زرخیز ماحول سے حاصل کرتا ہے ۔ اس ماحول میں تخلیقی صلاحیتوں اور تخلیق کاروں کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔

جدہ نمائشی سفر

وزارت ثقافت کو کتاب میلوں کے انقعاد منتقل کئے جانے کے بعد اتھارٹی نے جمعرات آٹھ دسمبر کو "سپرڈوم" کے گنبد کے نیچے نمائش کے پہلے سیشن سے سفر کا آغاز کیا تھا۔ یہ ایک جامع اور مربوط علمی سفر ہے جو معیاری سرگرمیوں اور شرکاء اور مقررین کے انتخاب کے اعتبار سے بھرپور ثقافتی پروگرام تھا ۔ اس پروگرام میں مکالمہ سیمینار، کتاب کے مصنفین اور متاثر کن افراد کے ساتھ سیشن، شاعری کی شام، ورکشاپس، اور مصوروں کے دو کنسرٹس اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔

نمائش کے آغاز کے ساتھ ایک سائنس فکشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 59 مقامی اور بین الاقوامی مقررین کی موجودگی میں 12 ڈائیلاگ سیشنز، تین ورکشاپس اور دو بک ٹاک سیشنز منعقد کئے گئے۔۔

کانفرنس میں ریڈنگ کلبوں کے لیے سیشن بھی مختص کیے گئے تھے۔ سائنس فکشن کی کتابوں پر گفتگو کرنے کے لیے ’’میک یور سٹوری‘‘ کے عنوان سے سرگرمی کی گئی جس کا مقصد بچوں کو تخلیقی کہانی لکھنے اور پرنٹ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔


ڈیجیٹل پبلشنگ کانفرنس

جدہ بک فیئر 2022 میں ڈیجیٹل پبلشنگ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایک دن میں 7 پینل مباحثے، دو ورکشاپس، اور دو بک ٹاک سیشنز شامل تھے، جن میں سعودی اور بین الاقوامی مقررین اور ماہرین نے شرکت کی اور ڈیجیٹل دنیا کے بنیادی مسائل کے حل پر بات کی گئی۔ اشاعتی تحریک، معیاری اور اختراعی اقدامات، اور مارکیٹنگ اور تقسیم کے بہترین طریقے، ڈیجیٹل پبلشنگ مارکیٹ میں کتابوں کے لیے دانشورانہ املاک کے حقوق، بچوں کی کتابوں کی ڈیجیٹائزیشن، اشاعت کی تازہ ترین ٹیکنالوجیز پر تجربات اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

جدہ کتاب میلہ اتھارٹی برائے ادب، اشاعت اور ترجمہ کے "کتاب میلوں" کے سٹریٹجک اقدام کے اندر آتا ہے، ان میلوں کا آغاز اس سال جون میں مدینہ کتاب میلے میں ہوا، پھر ستمبر کے آخر میں ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ تھا جس کے ساتھ ہی ان میلوں کے سال کا اختتام بھی ہوگیا۔

اگلے سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا اور مارچ میں مشرقی ریجن میں کتاب میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔