سعودی عرب: مسجد الحرام میں جراثیم کش اسپرے کے لیے روبوٹ سسٹم کا افتتاح

حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اسمارٹ روبوٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ روبوٹ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مسجد حرام میں بند مقامات میں جراثیم کش اسپرے کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی حکومت نے مسجد حرام میں تنگ اور بند مقامات پر جراثیم کش اسپرے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ روبوٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اسمارٹ روبوٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ روبوٹ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مسجد حرام میں بند مقامات میں جراثیم کش اسپرے کرے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حفظان صحت کے پیش نظر روبوٹ کا آغاز بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کا پھیلاؤ محدود کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔


سعودی حکومت نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کی غرض سے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے روبوٹ ٹیکنالوجی سے استفادے کا فیصلہ کیا ہے۔ حرمین شریفین اور مقدس مقامات میں جراثیم کش اسپرے کے لیے روبوٹ کا استعمال کورونا کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہوگا۔

حرمین شریفین میں روبوٹ کا استعمال ماحولیاتی تحفظ اور حفظان صحت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کہ روبوٹ مطلوبہ وقت پر آڈیو کی شکل میں وارننگ جاری کرتا ہے۔ بیٹری پر چلنے والے اس روبوٹ میں بیٹری چارج کرنے کی صلاحیت ہے جو 5 سے 8 گھنٹے تک انسانی ہاتھوں کی مدد کے بغیر اسپرے کرسکتا ہے۔ اس میں 23 اعشاریہ 8 لیٹر اسپرے ذخیرہ کرنے اور دو لیٹر ایک گھٹنے میں اسپرے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روبوٹ ایک وقت میں 600 مربع میٹر بند جگہ پر بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔