سعودی عرب: 20 ممالک کے باشندوں کے ویزوں میں مفت توسیع کی سہولت

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے وزارت داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے ایک الیکٹرانک سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے مملکت کے باہر سے آنے والے سیاحوں اور زائرین کے ویزوں کی مدت میں آن لائن توسیع کی جاسکے گی

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے وزارت داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے ایک الیکٹرانک سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے مملکت کے باہر سے آنے والے سیاحوں اور زائرین کے ویزوں کی مدت میں آن لائن توسیع کی جاسکے گی۔ تاہم یہ سہولت ان ویزہ حاملین کو ملے گی جن کے ویزہ کی مدت کرونا کے تعطل کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سہولت ان بیس ممالک سے آنے والے مسافروں کو ملے گی جنہیں 2/2/2021 کو مملکت میں سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارت خارجہ کے آج ہفتے کے روز سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے ذریعے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سروس مکمل طور پر مفت ہوگی جس کے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔ ایسے ویزوں کی مدت میں31 جولائی2021ء تک توسیع دی جائے گی۔


مملکت کے باہر سے آنے والے زائرین اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور الیکٹرانک لنک پر وزارت کے ای ویزا سروسز پلیٹ فارم میں داخل ہوکر اپنے ویزوں کی ضروری توسیع کراسکتے ہیں۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں سعودی وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ، آئرلینڈ ، اٹلی ، پرتگال ، برطانیہ ، سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، فرانس اور جاپان سے آنے والوں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی۔

بیس ممالک کی فہرست میں ارجنٹائن ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، پاکستان ، برازیل ، پرتگال ، برطانیہ ، ترکی ، جمہوریہ جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، فرانس ، مصر ، ہندوستان اور جاپان شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔