سعودی عرب: الدرعیہ بین الاقوامی آرٹ پلیٹ فارم پرکام کا باقاعدہ آغاز

سعودی عرب کی الدرعیہ گورنری میں 'الدرعیہ آرٹ پروگرام' کے سنہ 2022ء میں‌باقاعدہ افتتاح سے قبل تعمیراتی اور ترقیاتی سرگومیوں کا آغاز کردیا گیا ہے

سعودی عرب: الدرعیہ بین الاقوامی آرٹ پلیٹ فارم پرکام کا باقاعدہ آغاز
سعودی عرب: الدرعیہ بین الاقوامی آرٹ پلیٹ فارم پرکام کا باقاعدہ آغاز
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی الدرعیہ گورنری میں 'الدرعیہ آرٹ پروگرام' کے سنہ 2022ء میں‌باقاعدہ افتتاح سے قبل تعمیراتی اور ترقیاتی سرگومیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ الدرعیہ نخلستان برائےفنون پروگرام کے لیے سعودی وزارت ثقافت نے الدرعیہ ڈویلپمنٹ گیٹ کے تعاون سے جدید فنون، ڈیجیٹل، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے منصوبے پرکام شروع کیا ہے۔

الواحہ الدرعیہ گورنری کے قلب میں البجیری کالونی کے پڑوس میں واقع ہے جس کا رقبہ 10 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس میں 6 جدید ترین آرٹ اسٹوڈیو اور فن کاروں کے لیے تھیٹر اور ورکشاپس ہال بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ علون وفنون کی تربیت اور تعلیم کے لیے بھی جگہ مختص ہے۔ ایک بڑی لائبریری اور آرٹ سے متعلق ضروری سامان پر مشتمل ایک شاپنگ مال بھی قائم کیا گیا ہے۔


الدرعیہ آرٹ پروگرام کا کا مقصد مملکت میں روایتی آرٹ، جدید علوم، فنون، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال سے علوم وفنون کو فروغ دیتے ہوئے ملک میں مختلف فنون کے ماہر تیار کرنا ہے۔

الدرعیہ آرٹ گیلری جدید ڈیجیٹل پروگرام کا سب سے پہلا اور بڑا مرکز ہے۔ اس کا پروگرام اور تربیتی مراحل مشہور اطالوی آرٹسٹ امیڈیو چیاتاریلا نے تیا کیے ہیں۔ اس کا مقصد جدید علوم اور فنون کو مستقبل کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جاسکے۔

منصوبے کے تحت الدرعیہ آرٹ پروگرام میں چار تربیتی اور تعلیمی پروگرام شام ہیں۔ ان میں آرٹ پروگرام، مصنوعی ذہانت پروگرام، کمپیوٹر تخلیقی پروگرام، خود کار تعلیمی پروگرام ،ڈیجیٹل آرٹ پروگرام، فوٹو گرافی، فلم پروڈکشن اور صوتی آرٹ سے متعلق پروگرامات شامل ہیں۔

الدرعیہ آرٹ پروگرام سعودی عرب کے ویژن 2030ء کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت میں فنون وثقافت کو فروغ دینا اور ملک میں مختلف آرٹس کے ماہرین تیار کرکےفنون کی دنیا میں خود کفیل ہونا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔