سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی کے بعد ایس اوپیز میں سختی کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر 1000 ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں اسے 100000 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا

سعودی عرب میں کورونا کے سبب فوت ہونے والوں کی تدفین کس طرح ہوتی ہے ؟
سعودی عرب میں کورونا کے سبب فوت ہونے والوں کی تدفین کس طرح ہوتی ہے ؟
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ سماجی فاصلوں کی پابندی کرنے میں ناکامی اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش کرنے سے انکار کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر 1,000 ریال جرمانہ ہوگا۔ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں اسے 100,000 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مملکت میں کورونا ایس اوپیز میں سختی کا فیصلہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سامنے آیا۔ سعودی وزارت صحت نےبتایا ہے کہ مملکت میں کورونا کے تازہ کیسز 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔تاہم اس وائرس کی تازہ اموات سامن نہیں آئیں۔انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کورونا کے مریضوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی۔ جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 3168 ہوگئی ہے۔


اس کے علاوہ کل شام سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس (COVID-19) سے متاثرہ افراد کے لیے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے صحت یابی کی مدت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ کیا، جس میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے کورونا سے صحت یاب ہونے کی مدت 7 دن اور ویکسین نہ لگوانے کے لیے 10 دن ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔