سعودی عرب: رمضان المبارک کے دوران سرکاری اوقات کار کا اعلان

سعودی وزیر نے واضح کیا کہ کام کی جگہوں پر کرونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رہے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی بہبود کے وزیر انجینئر احمد الراجحی نے رواں سال رمضان مبارک کے دوران کام کے سرکاری اوقات کار متعین کر دیئے ہیں۔ رمضان میں کام کا دورانیہ پانچ گھنٹے ہو گا۔ اوقات کار صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے۔

یہ بات گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹفکیشن میں بتائی گئی۔ سعودی وزیر نے واضح کیا کہ کام کی جگہوں پر کرونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رہے گا۔ اس دوران گھر سے کام کرنے والوں کا تناسب 25 فی صد سے زیادہ نہیں ہوگا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔