دہلی میں سعودی عرب وژن، 2030 کی نمائش

اس نمائش کا سب سے اہم موضوع ویژن 2030 ہے جس کا مقصد ملک کو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی طور پر متنوع اور رنگارنگ بنانا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

user

یو این آئی

سعودی عرب کی میڈیا وزارت جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے ساتھ مل کر تین روزہ پروگرام کی میزبانی کر رہی ہے ۔اس تقریب کا مقصد سیاحت، تفریح، ٹیکنالوجی، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں سعودی عرب کے عظیم الشان منصوبوں کا عمیق اور تفاعلی تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس نمائش کا سب سے اہم موضوع ویژن 2030 ہے،جو مملکت سعودی العربیہ کی ایک پہل ہے، جس کا مقصد ملک کو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی طور پر متنوع اور رنگارنگ بنانا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کی وزارت کے زیر اہتمام اس پروگرام میں سعودی کی وزارت ثقافت، انویسٹ سعودی، سعودی وزارت کھیل، سعودی وزارت توانائی، ریڈ سی گلوبل، ایس ڈی اے آئی اے، ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ، رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کونوز، سی جی سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ نمائش نئی دہلی میں  9 تا 11 ستمبر چل رہی ہے۔


میڈیا اویسس میں متعدد وزراء اور اعلیٰ سعودی حکام کی شرکت متوقع ہے۔ یہ نمائش اوبرائے ہوٹل، نئی دہلی میں جاری ہے۔ یہ تقریب ایچ آر ایچ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جی20 رہنماؤں کے چوٹی اجلاس کے لیے نئی دہلی، ہندوستان کے دورے کے متوازی طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ میڈیااویسس کا پہلا ایڈیشن جون 2023 میں جدہ میں 32ویں عرب چوٹی کانفرنس کے ساتھ مل کر منعقد ہواتھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔