اسرائیل نے غزہ میں امداد کے داخلے پر لگائی روک، سعودی عرب کی مذمت

سعودی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی فیصلے کو بلیک میلنگ اور غزہ کی آبادی کے لیے اجتماعی سزا کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی اور  اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کے داخلے پر روک لگا دی ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں وہاں پریشانی پیدا ہو گئی  ہے۔

سعودی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی فیصلے کو بلیک میلنگ اور غزہ کی آبادی کے لیے اجتماعی سزا کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔


سعودی عرب ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کی ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے، بین الاقوامی احتساب کے طریقہ کار کو فعال بنانے اور امداد تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔