’فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے‘، سعودی عرب کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرےاورغزہ کامحاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ فوری بند کرے اورغزہ کا محاصرہ ختم کرے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما سلامتی کونسل میں متفقہ پیغام کےساتھ آئے ہیں، فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے، فلسطین میں تمام شہری تحفظ کےمستحق ہیں۔


سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرےاورغزہ کامحاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے، غزہ میں مایوس کن صورتحال ہےانسانی تباہی دنیاکےسامنےہے، جنگ بندی ہوگی تودیگرمسائل بھی حل ہوسکتےہیں۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی جانوں کےضیاع پرمطمئن ہے اور بین الاقوامی امن وسلامتی برقراررکھنے سے قاصرہے، بحران کو حل کرنے کیلئے کسی قرارداد تک پہنچنے میں دیرہوچکی۔انھوں نے روز دیا کہ فلسطین کےمسئلےپردہائیوں سےسلامتی کونسل کی خاموشی ناقابل قبول ہے اسرائیل حماس تنازع کافوری حل چاہتے ہیں، اگرہم اس میں ناکام ہوئےتوخطےکاامن متاثر ہوگا۔ سعودی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امن قائم کیلئے کام کرنا ہوگا اور عرب ممالک اس بحران کے حل کیلئے تیار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔