سعودی عرب: مکہ مکرمہ کا ڈیڑھ ہزار سال قدیمی میلہ ’عکاظ‘

سعودی عرب میں ڈیڑھ ہزار سال سے تواتر کے ساتھ منعقد ہونے والے عکاظ میلے کا اس بار افتتاح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بجائے مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ریاض: سعودی عرب میں ڈیڑھ ہزار سال سے تواتر کے ساتھ منعقد ہونے والے عکاظ میلے کا اس بار افتتاح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بجائے مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔

العربیہ ڈٹ نیٹ کے مطابق عکاظ میلے کا افتتاح آج منگل کو طائف سیزن کے ضمن میں ہوگا۔ اس موقع پر سعودی عرب کی سیاحت وقومی ثقافت کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر اور طائف سیاحتی سیزن کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین احمد الخطیب، وزراء، سفارت کار اور اندرون اور بیرون ملک سے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔


خیال رہے کہ سعودی عرب میں 'طائف سیزن' سیاحت کے حوالے سے مملکت کے مختلف مقامی سینزنوں میں سے ایک ہے۔ عکاظ میلے کے موقع پر 'عرب 501' کے عنوان سے موسیقی کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 1500 سال سے جاری عکاظ میلے کی تاریخ اور اس میں مختلف ادوار میں آنے والی ثقافتی اور تہذیبی تبدیلیوں، دور جاہلیت،ظہور اسلام اور اس کے بعد کے ادوار میں اس میلے کے مختلف مراحل پربھی روشنی ڈالی جائے گی۔ میلے میں سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک سے آنے والے فن کار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سعودی عرب: مکہ مکرمہ کا ڈیڑھ ہزار سال قدیمی میلہ ’عکاظ‘

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق سیاحت اور قومی ثقافت کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عکاظ میلے کا افتتاح گورنر مکہ شہزاہ خالد الفیصل کریں گے۔ گورنر مکہ کہ طرف سے عکاظ میلے کی سرپرستی کوئی حیران کن بات نہیں۔ شہزادہ خالد الفیصل قومی تہذیب وثقافت کو زندہ رکھنے پر زور حامی ہونے کے ساتھ خود بھی شعروشاعری، عرب تہذیب ،فنون وثقافت اور اسلامی تاریخ وتہذیب پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ سوق عکاظ کا شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے افتتاح میلے کو ایک نئی جہت سے روشناس کرنے اور قومی سیاحت اور ثقاف کو ایک دوسرے سے مربوط بنانے میں مدد دے گا۔


الخطیب کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس رواں سال عکاظ میلے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ میلے میں مختلف فنون کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ عرب دنیا بالخصوص سعودی عرب کے ثقافت کی علامت پکوان بھی پیش کیے جائیں گے۔

اس بار عکاظ میلے کو ایک نیا رنگ اور آہنگ دیا گیا ہے جس کے لیے'العرب کالونی' کا عنوان منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں 11 عربن ممالک کے فن کار شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ تاریخی بازار، عکاظ کے نوجوان، فرسان عکاظ، زبان وثقافت گیلری، موسیقی گیلری، اور گھریلو دست کاریوں کی نمائش، ہوٹل کیفے اور ایک بڑا تھیٹر جس میں 2800 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی میلے کا حصہ ہوں گے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔