ربیعہ باحہ: سعودی عرب کا پُر کشش سیاحتی مقام

‘ربیعہ باحہ’ سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے اور یہ ایک سرسبز وشاداب وادی ہے جس کے اطراف میں پہاڑ، پہاڑوں سے اترتی آبشاریں اور چار سو پھیلی ہریالی اس کی خوبصورتی اور دل آویزی کو چار چاند لگا دیتی ہیں

<p style="direction: ltr;">تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے تاریخی اور سیاحتی مقامات میں ’ربیعہ باحہ‘ سیاحوں کے لیے غیر معمولی کشش کا حامل تاریخی مقام ہے۔ بارش کے موقع پر اس کا ماحول اور فضاء اور بھی رومانوی ہوجاتی ہے۔ 'ربیعہ باحہ' سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ ایک سرسبز وشاداب وادی ہے جس کے اطراف میں پہاڑ، پہاڑوں سے اترتی آبشاریں اور چار سو پھیلی ہریالی اس کی خوبصورتی اور دل آویزی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے مشہور سودہ پارک سے پانچ کلو میٹر کی مسافت پر واقع 'ربیعہ باحہ' کاشت کاری اور زرعی اجناس کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔ یہاں پر متنوع اقسام کی فصلیں، سبزیاں اور پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔

ربیعہ باحہ:  سعودی عرب کا پُر کشش سیاحتی مقام

قدرتی مقامات عاشق فوٹو گرافر فائع المعی نے 'ربیعہ باحہ' اور اس کے اطراف واکناف کی تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا ہے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ علاقہ زرعی اجناس کے لیے مشہورہے۔ یہاں اناج ، سبزیاں اور موسم گرما کے پھلوں کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس وادی کی چوٹی پر عقبہ الصماء واقع ہے جو سرات عسیر اور تہامہ اسیر کو آپس میں ملاتی ہے۔

ربیعہ باحہ:  سعودی عرب کا پُر کشش سیاحتی مقام

'ربیعہ باحہ' ایک سیاحتی مرکز ہے جہاں ملک بھر اور خلیجی ریاستوں سے تعطیلات گذارنے سیاح یہاں آتے ہیں۔ یہاں آنے والے وادی میں پیدل سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ گرمیوں میں یہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔ یہاں کئی ایک تاریخی قلعے اور پرانے فن تعمیر کی یادگار عمارتیں موجود ہیں۔ 'ربیعہ باحہ' میں کئی پرانے قبائل آل عاصمی، بنی غنمی، آل تیھان، آل شدادی، آل رفیدہ اور آل ربیعہ آباد ہیں۔ 'ربیعہ باحہ' کے قبائل اور عسیر کے قبائل کے درمیان جنگیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔