حجاج کے سوالات کے جوابات اورشکایات کی وصولی

مرکز کی خدمات میں عام سوالات کا جواب دینا، رپورٹیں وصول کرنا، تجاویز کو ریکارڈ کرنا، اور نقل و حمل، رہائش، کھانے پینے اور دیگر حج خدمات سے متعلق شکایات کا حل شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی میدانی اور تفاعلی خدمات کے نظام کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی نگہداشت مرکز (1966) کو فعال کیا گیا ہے، جو حج 1446ھ کے دوران براہِ راست معاونت اور رابطے کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ یہ مرکز ایک جدید عملیاتی ماڈل کے تحت کام کرتا ہے تاکہ فوری جواب دہی، مؤثر طور مسئلہ حل کرنے اور اعلیٰ معیار کی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مرکز چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن (24/7) کام کرتا ہے اور اس میں گیارہ سے زائد زبانوں میں خدمات فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ مختلف قومیتوں اور پس منظر رکھنے والے حجاج کو با آسانی مدد فراہم کی جا سکے۔ اس کا مقصد حجاج کے سفر کے تمام مراحل میں اُن کی رہنمائی اور مدد فراہم کرنا ہے، چاہے وہ مملکت میں داخلے سے قبل ہو، قیام کے دوران ہو یا روانگی کے بعد ... مرکز میں تربیت یافتہ اور اہل افرادی قوت موجود ہے جو حجاج کی شکایات اور مشاہدات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کر کے معاملات کی پیروی کرتی ہے۔


مرکز کی خدمات میں عام سوالات کا جواب دینا، رپورٹیں وصول کرنا، تجاویز کو ریکارڈ کرنا، اور نقل و حمل، رہائش، کھانے پینے اور دیگر حج خدمات سے متعلق شکایات کا حل شامل ہے۔ ان خدمات کی فراہمی میں چھ بنیادی زبانیں روزانہ استعمال کی جاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج کو مدد پہنچائی جا سکے۔

مرکز جدید تکنیکی ڈھانچے پر انحصار کرتا ہے، جس کی بدولت جواب دینے کا اوسط وقت صرف 41 سیکنڈ تک محدود کیا گیا ہے، اور یہ اُسے اپنی نوعیت کے بہترین مراکز میں شامل کرتا ہے۔ مرکز ایک مکمل معلوماتی ذخیرے پر بھی انحصار کرتا ہے جس میں 300 سے زائد عمومی سوالات کے تیار شدہ جوابات موجود ہیں، جس سے کارکنوں کو درست اور فوری معلومات فراہم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔


مزید بہتری کے لیے وزارت نے مرکز کے کام کے ماحول کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے، اور اسے جدید ترین کال سینٹر ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے۔ ان میں ملازمین کی مہارت کے مطابق کال تقسیم کرنے کے نظام، شکایات اور سوالات کو ریکارڈ کرنے کا نظام، اور جدید ڈیجیٹل فون نیٹ ورک شامل ہے۔ ان تمام خدمات کی نگرانی کے لیے ایک تربیت یافتہ تکنیکی ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ تیز رفتار جواب دہی اور اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔