سیاحت اور ہوابازی کے فروغ کیلئے مفت قطر کے ویزے

قطر کیلئے مفت ویزے
قطر کیلئے مفت ویزے
user

عمران اے ایم خان

دبئی ، قطر کی جانب سے ویزا سے مستثنی 80 ممالک کی فہرست حیرت کا باعث ہے کیوں کہ اس میں درجنوں ممالک مثلا یورپی یونین کے ممالک ، امریکا ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کو تو پہلے ہی ویزے سے اسثنا حاصل تھا جب کہ یورپی اخبارات کے نزدیک دوحہ سیاحت کے حوالے سے کوئی پسندیدہ مقام نہیں ہے۔

یہ فہرست قطر میں سیاحت کے دم توڑ جانے اور ہوابازی کی سرگرمیاں مفلوج ہو جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

فہرست میں ویٹی کن ، سین میرینو ، موناکو ، انڈورا اور سیچیلیس جیسے چھوٹے ممالک بھی شامل ہیں جو سیاحوں کے حوالے سے نہیں جانے جاتے۔ قطری حکام نے نے نومبر 2016 میں دنیا کے تمام ملکوں کے شہریوں کو مفت ٹرانزٹ ویزا کی اجازت دی تھی۔ یہ پیش کش قطر ایئرویز استعمال کرنے والے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یورپی اخبارات اور ویب سائٹوں نے قطر کی جانب سے 80 ممالک کے شہریوں کو ویزا سے مستثنی قرار دینے کے فیصلے کو موضوع بحث بنایا ہے۔ فرانسیسی اخبار لومونڈ کے نزدیک دوحہ اس فیصلے کے ذریعے سیاحت اور ہوابازی کے سیکٹروں کو پھر سے سرگرم کرنا چاہتا ہے جو پڑوسی ممالک کے بائیکاٹ کے سبب مشکلات سے دوچار ہیں۔ تاہم اخبار کے مطابق دبئی کے برخلاف قطر کسی طور بھی سیاحوں کے نزدیک کوئی پسندیدہ مقام نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔