مسجد حرام میں زائرین کے لئے 50 زبانوں میں ترجمانی خدمات کی فراہمی

مسجد حرام میں ایسے ملازمین اور خدمت گاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے والے معتمرین اور زائرین سے 50 زبانوں میں گفتگو کرسکتے اور ان کو 50 زبانوں میں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین آنے والوں کی خدمات کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی سعی جاری رہتی ہے۔ اس کی ایک مثال حالیہ رپورٹ میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں ایسے ملازمین اور خدمت گاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے والے معتمرین اور زائرین سے 50 زبانوں میں گفتگو کرسکتے اور ان کو 50 زبانوں میں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

مسجد حرام کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی میں زبانوں اور ترجمہ کی ایجنسی نے زبانوں اور ترجمہ کے اپنا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور اب مسجد حرام کے کوریڈورز میں زبانوں کی تعداد کو 50 عالمی زبانوں میں بڑھا دیا گیا ہے ۔ زائرین کو ان بچاس زبانوں میں ترجمہ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم رہتی ہے۔


ایجنسی برائے زبان و ترجمہ کا ہدف تھا کہ زائرین کو ان کی مادری زبانوں میں خدمت فراہم کی جائے اور سائل کو مسجد حرام کے اندر اور باہر مقامات کا اندازہ لگانے کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے۔ نماز کے اوقات، دوروں کی تاریخوں، لیکچرز اور اسباق کے بارے میں سوالات کے جوابات اور استفسارات کے بارے میں وقتی رہنمائی سب ان کی مادری زبان میں کی جا سکے۔ اسی لئے مسجد حرام میں ترجمہ کا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

اس پراجیکٹ میں سرکاری اداروں اور دیگر شراکت داروں کا تعاون حاصل کیا گیا۔ سیکورٹی حکام، حج و عمرہ کی وزارت، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کے درمیان رابطے قائم کرکے مسجد حرام کے امور کو چلایا جا رہا ۔ اس سب کا مقصد مسجد حرام میں آنے والوں کو ہر طرح سے بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔


جنرل ایڈمنسٹریشن آف لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن کے ڈائریکٹر جنرل احمد الجمائی نے اس بات پر زور دیا کہ ایجنسی مسجد حرام میں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کی خواہاں ہے تاکہ نظام میں بہتری کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔