اسرائیلی چھاپہ ماری میں ایک فلسطینی نوجوان کی موت

ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طورپر تسلیم شدہ حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برکن : فلسطین کے قبضہ والے ویسٹ بینک علاقہ کے برکن گاوں میں اسرائیلی فوجیوں نے چھاپہ ماری کے دوران گولیاں چلائیں جس میں ایک فلسطینی نوجوان کی موت ہوگئی۔فلسطینی صحت سے متعلق حکام نے آج اس بات کی اطلا ع دی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 19سالہ جینن کے سر میں گولی لگنے کے بعد اسے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے رائٹر کو بتایا کہ تقریباً 200فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کررہے تھے کہ اسی دوران اچانک گولی چلنے کی آواز آئی جس میں ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 9جنوری کو ہوئے ایک اسرائیلی کے قتل کے ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے فوجیوں نے برکن گاؤں میں چھاپہ ماری کے دوران گولیاں چلائیں جس میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق فوج نے پتھراؤ کررہے فلسطینی نوجوانوں کے جواب میں یہ فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ بردس دسمبر میں دہائیوں پرانی امریکی پالیسی کو درکنار کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طورپر تسلیم شدہ حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سے ہی اس علاقہ میں تشدد جاری ہے جس میں اب تک کم از کم 20فلسطینی شہریوں کی موت ہوگئی ہے اور ایک اسرائیلی شہری بھی مارا گیا ہے۔

ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد 193ارکنی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے امریکہ سے اپنے اس فیصلہ کو واپس لینے کی گزارش کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔