مغربی کنارے میں دو فلسطینی ہلاک، ایک اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں گھس کر العوفی کو  گھیرلیا جس کے نتیجے میں مقامی نوجوانوں سے جھڑپیں ہوئیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مغربی کنارے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے دوران فائرنگ میں دو فلسطینی ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔یہ اطلاع فلسطینی اور اسرائیلی افسران نے دی۔

فلسطینی وزارت صحت نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ نبیل عامر اور 36 سالہ محمد العوفی کے طور پر کی ہے جنہیں طولکرم کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی تھی۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے العوفی کی لاش کو قبضے میں لے لیا ہے۔فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں گھس کر اسے گھیرلیا جس کے نتیجے میں مقامی نوجوانوں سے جھڑپیں ہوئیں۔


اسرائیلی پبلک ریڈیو نے بتایا کہ فوج، پولیس اور شن بیٹ سیکیورٹی سروسز کی جانب سے کیے گئے حملے میں طولکرم میں ایک سینئر عسکریت پسند اور حماس کے ایک سینیئر اہلکار کے ساتھ ساتھ تین دیگر مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

ریڈیو کے مطابق، پولیس نے شن بیٹ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے العوفی کو ہلاک کر دیا، جو اسرائیلی فریق کے مطابق طولکرم میں مطلوب شخص تھا اور اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں پر فائرنگ کے حملوں میں ملوث تھا۔ اسرائیلی ریڈیو نے کہا کہ اس پر طولکرم کے رہائشیوں کے قتل کا بھی شبہ ہے۔
ریڈیو نے کہا کہ العوفی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مارا گیا اور اس کے پاس سے ہتھیار برآمد ہوئے۔ اس نے کہا کہ ایک اور بندوق بردار بھی مارا گیا اور تیسرا زخمی ہوا۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق گولی لگنے سے ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔