شام میں جنگ بندی کی کوشش ناکام

جنگ بندی کے تعلق سے سویڈن اور کویت کی طرف سے ایک تجویز پیش کی گئی تھی لیکن روس اس تجویز میں ترمیم چاہتا تھا، نتیجاً تجویز منظور نہیں ہو سکی۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دمشق : ملک شام میں پچھلے کئی دنوں سے جاری جنگ کو روکنے کے مقصد سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی معقدہ میٹنگ بے نتیجہ رہی۔ میٹنگ میں 30دنوں کی جنگ بندی سے متعلق تجویز پر بات چیت کی گئی لیکن روس کے رخنہ ڈالنے کی وجہ سے یہ تجویز پاس نہیں ہوسکی۔

روس نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل شام میں جنگ بندی کے لئے راضی نہیں ہوئی۔بی بی سی نیوز کے مطابق جنگ بندی کے تعلق سے سویڈن اور کویت کی طرف سے ایک تجویز پیش کی گئی تھی لیکن روس اس تجویز میں ترمیم چاہتا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ موجودہ تجویز سے روس کی حمایت والی شامی حکومت پر ہی دباؤ بڑھے گا۔اقوام متحدہ میں روس کی نمائندے ویسلی نبنزیا نے کہاکہ روس اس بات کی گارنٹی چاہتا تھا کہ پیش کی گئی تجویز حقیقی طورپر کارگر ثابت ہوگی۔

اس درمیان شامی حکومت کی جانب سے باغیوں کے قبضہ والے علاقہ مشرقی گوتا میں پچھلے پانچ دنوں سے مسلسل بمباری جاری ہے۔ اس بمباری کی وجہ سے اب تک 400سے زائد لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 3لاکھ 93ہزار لوگ یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔