شرم الشیخ امن سربراہ کانفرنس: ترکی کی مخالفت کے بعد نیتن یاہو کی شرکت منسوخ ہوئی!

اسرائیلی وزیراعظم کی شرکت کی مخالفت طیب ایردوگان نے کی۔ جن کی حمایت میں بعض دوسرے لیڈر بھی آگئے اور انہوں نے نیتن یاہو کی اس امن سربراہ کانفرنس میں شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ترکی نے امن سربراہ کانفرنس میں اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔  کانفرنس جس کا انعقاد کل پیر کے روز ہو رہا تھا، اسرائیلی رہنما کی شرکت کو آخری لمحے پر منسوخ کر دیا گیا ۔ یہ بات ترکی کے سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی شرکت کی مخالفت طیب ایردوگان نے کی۔ جن کی حمایت میں بعض دوسرے لیڈر بھی آگئے اور انہوں نے نیتن یاہو کی اس امن سربراہ کانفرنس میں شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔


بعدازاں مصر کے ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ نیتن یاہو اب شرم الشیخ میں امن کانفرنس میں شرکت کے لیے نہیں آرہے ہیں۔ تاہم ان ذرائع نے اپنا نام سامنے لانا پسند نہیں کیا ہے کہ انہیں اس موضوع پر سرکاری طور پر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)