شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں سو سے زائد افراد ہلاک

جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمارت میں بہت سے خاندان اور بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔یہ اطلاع فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمارت میں بہت سے خاندان اور بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی۔

7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا ۔ اسرائیل نے جوابی حملے کیے اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔ 27 اکتوبر کو، اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ غزہ پٹی میں زمینی دراندازی شروع کی۔


گزشتہ ہفتے، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کی ثالثی کی جس میں ایک عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی کو انسانی امداد بھی شامل تھی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی لیکن جمعہ یکم دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کی اور کہا کہ اس گروپ نے اسرائیلی سرزمین پر فائرنگ کر کے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔