لیبیا کے صحرا سے 16تارکین وطن کی لاشیں برآمد

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

لیبیا: لیبیا کی فوج نے بتایا کہ مصر سے ملحقہ سرحد کے قریب صحرا سے 16 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان کے مطابق، تارکین وطن کی لاشیں طبرق سے 310 کلو میٹر جنوب مغرب میں پائی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، اس علاقے میں تلاش کا کام جاری ہے۔ لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے بھی کئی بار فوج نے اسمگلروں کے ذریعہ لائے گئے مصری تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ اس علاقے میں تارکین وطن عام طور پر لیبیا میں کام کی تلاش میں جاتے ہیں یا کشتیوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔