جمعۃ الوداع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد کی آمد، بہترین انتظامات

مسجد نبوی اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کی صدارت عمومی نے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے چوتھے اور آخری جمعہ کے لیے نظام کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>حرم مکی</p></div>

حرم مکی

user

قومی آوازبیورو

مکہ: مسجد نبوی اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کی صدارت عمومی نے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے چوتھے اور آخری جمعہ کے لیے نظام کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ ماہ صیام کے آخری عشرہ میں نمازیوں اور زائرین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے اور عبادت کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

مسجد نبوی اور مسجد نبوی کے امور کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا رمضان کے آخری جمعہ کے لیے ’’ صدارت عمومی‘‘ کے منصوبے کی کامیابی پر اللہ کا شکر کرتے ہیں۔ خادم حرمین شریفین کی توجہ سے زائرین کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔


بنائے گئے منصوبوں میں عبادت کو آسانی کے ساتھ انجام دینے کے خواہش مند افراد کو سہولیات فراہم کرنے کو شامل کیا گیا ہے۔ آخری جمعہ کے لیے عقیدت کا ماحول بنانا اور حرمین شریفین میں جانے والوں کے تجربے کو تقویت بخشنا بھی مقصد تھا۔ لوگوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی یہ کامیابی شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی، پیمائش اور کارکردگی کے اشاریوں کو ایڈجسٹ کرنے کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں نمازیوں اور زائرین کی آمد کا مشاہدہ کیا گیا۔ رمضان کے آخری جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ مذہبی خدمات کے مربوط نظام کے درمیان عبادات کو شرعی تقاضوں کے مطابق ادا کرنے کا ماحول فراہم کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے مسجد نبوی کے امور کی انتظامیہ نے بتایا کہ رمضان المبارک 1445 ہجری کے بابرکت مہینے کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی میں 20 ملین سے زیادہ نمازیوں نے شرکت کی۔ روضہ مبارک کی زیارت کرنے اور سلام پیش کرنے والوں کی تعداد 16 ملین سے زیادہ رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔