جموں: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا 29 ویں روز بھی دھرنا جاری

جے اینڈکے کیجول لیبرز یو نین پاور ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بینر تلے سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ بجلی کے نیڈبیسڈ اور کیجول ملازمین نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر دفتر جموں کے سامنے احتجاج کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بقایا اجرتوں اور ملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا بدھ کو مسلسل 29 ویں روز بھی دھرنا جاری رہا۔

جے اینڈکے کیجول لیبرز یو نین پاور ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بینر تلے بدھ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ بجلی کے نیڈبیسڈاور کیجول ملازمین نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر دفتر جموں کے سامنے خالی پلیٹیں لے کر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق نعرے بازی کی۔ اس دوران احتجاجی ملازمین نے ’ہماری ہمارے بچوں کو کھانا دو، کھانا دو‘ نعرے بلند کئے۔

یونین کے صدر اکھل شرما نے بتایا کہ وہ بقایا اجرتوں کی ادائیگی اورملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی دنوں سے چیف انجینئر دفتر پی ڈی ڈی کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کررہے لیکن گونگی بہری ریاستی حکومت نے ان کے مطالبات پورا کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبہ کشمیر میں ایس آر او 381 لاگو کر کے 2012 تک کے عارضی ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنایا گیا تو پھر جموں کے عارضی ملازمین کو کیوں مستقل نہیں کیا گیا؟. انہوں نے کہا ' جموں والوں کا یہ قصور ہے کہ ہم پر امن لوگ اور ملک کے آئین و قانون پر اعتماد کرتے ہیں ، بدقسمتی ہے کہ ہم جموں میں ہیں اگر کشمیر میں ہوتے تو کب کے مستقل ہو گئے ہوتے' . انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورا نہیں کئے گئے ہم چیف انجینئر دفتر کے دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔