امریکی ہتھیار فلسطینی دستوں کو نہیں بھیجے گئے: اسرائیل
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نہ تو فلسطینی نیشنل اتھارٹی کو ہتھیاروں کی منتقلی کی منظوری دی ہے اور نہ ہی منتقل کیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی دستوں کو امریکی ہتھیار سپلائی کی منظوری دی ہے اور منتقلی کی ہے۔
مسٹر گیلنٹ نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ"میں نے جھوٹے دعوے سنے ہیں۔ مختلف رپورٹس میں غلط بیانیوں کے باوجود، میں نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے نہ تو فلسطینی نیشنل اتھارٹی کو ہتھیاروں کی منتقلی کی منظوری دی ہے اور نہ ہی منتقل کیا ہے۔ چیزوں کو مختلف انداز میں پیش کرنے کی کوئی بھی کوشش سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
قبل ازیں، اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی تھی کہ فلسطینی حکام کو حال ہی میں امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے جو فلسطینی دہشت گرد گروپ حماس اور تحریک اسلامی جہاد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنے کے لیے ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں اردن میں امریکی اڈوں سے کم از کم 1500 رائفل اور متعدد امریکی بکتر بند گاڑیاں فلسطین بھیجی گئیں۔ اس رپورٹ پر اسرائیلی کابینہ کے کئی وزراء نے تنقید کی جنہوں نے اس خبر کو سرکاری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یروشلم پوسٹ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس منتقلی کی منظوری اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے زیر انتظام خطے میں حکومتی سرگرمیوں کے تعاون کے دفترکی جانب سے دی تھی۔ وزیر موصوف نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔